Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف نے اپنی واپسی سے متعلق اہم اور سخت فیصلے کرلیے

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن وایس آرہے ہیں تاہم اس حوالے سے انہوں نے اہم اور سخت فیصلے کر لیے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے گزشتہ روز اہم فیصلوں سے پارٹی کو آگاہ کر دیا، انہوں نے اپنے فیصلے میں کہا کہ استقبال کے لیے جھوٹی لسٹوں اور غلط اعداد و شمار والے ٹکٹ ہولڈز کی مکمل چھٹی ہو گی۔

نواز شریف نے پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈز کو کارکنوں کے نام نمبرز کے ساتھ فہرستیں جمع کرانے کا نوٹس جاری کردیا اور ہدایت دی کہ بسوں اور کاروں کے نمبرز اور تمام کارکنان کے رابطے نمبرز بھی جمع کرائے جائیں۔

فیصلے کے مطابق فہرستیں مریم نواز اور رانا ثناء اللہ خان کو براہ راست بجھوائی جائیں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف کے استقبال میں کوتاہی اور غفلت پر چاروں صوبائی صدر اور گلگت بلتستان کشمیر کی قیادت ذمہ دار ہو گی۔

پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے استقبال میں کسی بھی کوتاہی سے بچنے کے لیے سخت فیصلے لیے گئے ہیں، استقبال کو کامیاب بنانے والے رہنماؤں کو بعد میں اہم ذمہ داریاں دیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں