لاہور ہاٸیکورٹ میں چوہدری پرویز الہی کا جسمانی ریمانڈ دینے کے لیے پیش کرنے کے سیشن کورٹ کے حکم کے خلاف درخواست پرعدالت نے چوہدری پرویز الہی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ سیشن کورٹ کو اختیار ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے پر فیصلہ دے سکے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے پہلے روز پرویز الہی کو پیش کرنے پر جسمانی ریمانڈ نہیں دیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا کہ سیشن کورٹ نے ماتحت عدالت کی کاررواٸی کا ریکارڈ دیکھنے کے بعد ہی معاملے میں مداخلت کی ، سیشن کورٹ نے پوری طرح مطمٸن ہونے کے بعد فیصلہ دیا۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ پرویز الہی کی درخواست میں ایسی وجوہات نہیں دی جاسکیں کہ سیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاٸے، سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف پرویز الہی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کی جانب سے پرویزالہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
سیشن کورٹ نے پراسیکیوشن کی اپیل پر جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔ پرویزالہی نے سیشن کورٹ کے فیصلے کو ہاٸی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















