ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دورہ لاہور کے دوران پنجاب میں پیپلز پارٹی کو متحرک کرنے کے لئے حکمت عملی تشکیل دے دی۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورہ لاہور کے دوران پارٹی کے قیادت کو انتخابات کی تیاریوں کی ہدایات بھی جاری کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سمیت جنوبی پنجاب میں کنونشن کے ذریعے الیکشن مہم کا آغاز کرے گی۔ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کنونشن سے خطاب کرینگے۔ بلاول بھٹو زرداری آئندہ چند روز میں دوبارہ لاہورآئیں گے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وسطی و جنوبی پنجاب کے دوران مختلف سیاسی رہنما پیپلز پارٹی میں شمولیت بھی کریں گے جنوبی و وسطی پنجاب کے تمام اضلاع میں پیپلز پارٹی کے کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















