Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مشہور اداکارہ نے 36 سال کی عمر میں خودکشی کرلی

ترکیہ کی مشہور اداکارہ مرفی کیالپ نے 36 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔

  ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ اداکارہ مرفی کیالپ نے اپنے والد کی لائسنس یافتہ پستول سے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

اداکارہ اس وقت صوبہ موگلا کے علاقے دالامان میں اپنی رہائش گاہ پر تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محلے کے مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ انہوں نے رہائشی عمارت کی دوسری منزل کی بالکونی سے گولی چلنے کی آواز سنی، پولیس جیسے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی تو انہوں نے اداکارہ کو مردہ حالت میں پایا۔

 

murfi

 

کیالپ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اور واقعے کے حالات کا تعین کرنے کے لیے شہر کے فرانزک میڈیسن انسٹی ٹیوٹ کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا۔

مرفی کئی ٹیلی ویژن سیریز میں حصہ لے چکی ہیں، جن میں “دی واریر،” “میٹر آف آنر،” “سکاریہ فرات،” “دی لٹل ڈے”، “ڈریمز اینڈ ہوپس” اور “ایلف” شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں