Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف گلوکار کو سنگین دھمکیاں ملنے لگیں

کینیڈین پنجابی گلوکار شوبنیت سنگھ عرف شوبھ کو کنسرٹ منسوخ کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) بھارتی نژاد کینیڈین گلوکار کے کنسرٹ کو خالصتانی عناصر کی حمایت کرنے پر منسوخ کروانا چاہتی ہے۔

Canadian singer Shubh faces backlash ahead of his Mumbai concert. Here's  why - India Today

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شوبنیت سنگھ نے کچھ عرصہ قبل بھارتی نقشے کی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں ریاست پنجاب اور ہریانہ کو سیاہ رنگ میں دکھایا گیا تھا اور ساتھ پنجاب کے لئے دعا کرنے کا کہا گیا تھا۔

تاہم بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے صدر تاجندر سنگھ ٹوانہ گلوکار کے بھارتیہ دورے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ان کے مطابق خالصتان کی حمایت کرنے والوں کی بھارت میں کوئی جگہ نہیں، یہ ملک کی سالمیت اور اتحاد کے دشمن ہیں۔ ہم شوبھ کو ممبئی میں پرفارم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر گلوکار کے خلاف کوئی مناسب کارروائی نہیں کی گئی تو منتظمین کو ہماری مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں