Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر علی کا شفقت چیمہ سے متعلق اہم انکشاف

پاکستان کے معروف اداکار بابر علی نے سینئر اداکار شفقت چیمہ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار بابر علی نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار ہیرو اور ولن کی لڑائی کا منظر شوٹ کرنے کے دوران شفقت چیمہ نے انہیں ایسا مکا مارا کہ وہ بے ہوش ہوگئے تھے۔

بابر علی نے کہا کہ جب وہ ہوش میں آئے تو انہوں نے خود کو شفقت چیمہ کی گود میں پایا۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ فلموں کی شوٹنگ کے دوران بھی ان کی طرح شفقت چیمہ بھی روزے رکھتے تھے اور جس دن انہوں نے انہیں مکا مارا اس دن بھی دونوں روزے سے تھے۔

دوران انٹرویو بابر علی نے کہا کہ اگر انہیں زندگی کو پیچھے لے جانے کا موقع ملے تو وہ فلم انڈسٹری کی صرف دو باتیں درست کریں گے، ایک وقت کی پابندی اور دوسرا فلموں میں کوئی نہ کوئی اچھا پیغام شامل کرنا، یعنی فلموں کو مقصدیت اور کہانی کے ساتھ بنانا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں