Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے گوشت درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے گوشت درآمد کرنے پر پابندی عائد کرکے باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فروزن گوشت کے ایکسپورٹرز کے لیے بری خبر ہے، یو اے ای نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے امپورٹ پر پابندی عائد کر دی۔

کراچی کی ایک کمپنی کے کنٹینر سے گوشت پر فنگس پایا گیا تھا جس پر امارات نے اقدام اٹھایا، یو اے ای کی طرف سے اس پابندی کا اطلاق 10 اکتوبر تک ہوگا۔

ایکسپورٹرزکا کہنا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کو ماہانہ 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کا تازہ گوشت فراہم کر رہا ہے تاہم جہاز کے ذریعے ایکسپورٹ کی لاگت زیادہ آئے گی۔

کورناٹین ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹر زین العابدین کے مطابق گزشتہ دس دنوں میں 46 کنٹینرز متحدہ عرب امارات رازی گوشت لے کر گئے ہیں۔

ڈاکٹر زین العابدین کا کہنا ہے کہ کراچی سے مٹن اور بیف ایکسپورٹ کیا جاتا ہے جبکہ چکن کراچی سے ایکسپورٹ نہیں ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ایکسپورٹرز بحرین ،کویت،سعودی عرب،عمان اور متحدہ عرب امارات کو ایکسپورٹ کرتے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں