Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بل گیٹس کی ملاقات

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کی ملاقات ہوئی جس میں پولیو کے خاتمے، صنفی مساوات، غذائیت پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں انوار الحق کاکڑ نے پولیو کے خاتمے اور پولیو ویکسینیشن کے لیے حکومت کی جانب سے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کے لیے صحت مند اور خوشحال مستقبل کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں