لاہور: سابق وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کی لندن روانگی سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی لندن روانگی سے قبل لیگی صدرشہباز شریف سے اہم ملاقات ہوئی تھی۔
مسلم لیگ ن کے پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی قیادت کی بڑی بیٹھک میں شہباز شریف انتخابات اور نواز شریف کے کیسز سمیت دیگر امور پر بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی پر عدالت سے ریلیف نہ ملنے کی صورت میں دیگر آپشنز زیر غور ہوں گے جبکہ نواز شریف کی واپسی پر کیسا استقبال کیا جائے؟ اس کا فیصلہ نہ ہوسکا۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے تجویز دی ہے کہ پہلے قانونی پچیدگیاں دور کریں پھر استقبال یا جلسے کا پروگرام فائنل کریں۔
شہباز شریف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ استقبال کیلئے پاکستان بھر قافلوں کی آمد ہوگی، گرفتاری کی صورت میں کارکنان کہیں مایوس نہ ہوجائیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پارٹی امور، آئندہ انتخابات کی تیاریاں، دیگر جماعتوں سے مقامی سطح پر اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر مشاورت ہوگی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ شہباز شریف نواز شریف کو اہم معاملات پر نرم موقف رکھنے پر راضی کریں گے، تاہم مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبالی پروگرام میں تبدیلی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















