Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رجنی کانت کو ورلڈ کپ 2023ء دیکھنے کے لیے گولڈن ٹکٹ مل گیا

بھارت کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت کو ورلڈ کپ 2023ء کے میچز دیکھنے کے لیے گولڈن ٹکٹ مل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ  بی سی سی آئی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ایکس‘ پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ کی رجنی کانت کو ورلڈکپ کا گولڈن ٹکٹ دیتے ہوئے ایک تصویر شیئر کر دی۔

مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ  بی سی سی آئی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ لیجنڈری اداکار نے زبان اور ثقافت سے بالاتر ہوکر لاکھوں لوگوں کے دلوں پر خصوصی نقوش چھوڑے ہیں۔

یہ ہی نہیں بلکہ ان کی جانب سے کیپشن میں یہ بھی لکھا گیا کہ رجنی کانت کو ورلڈ کپ کا گولڈن ٹکٹ پیش کیا گیا ہے۔

تاہم اب وہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے میچز میں بطور خصوصی مہمان دیکھیں گے۔

یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا جبکہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا مچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

واضح رہے کہ رجنی کانت سے قبل اداکار امیتابھ بچن کو بھی ورلڈ کپ 2023ء کے میچز دیکھنے کے لیے گولڈ ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں