Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنڈری فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کا ٹریلر ریلیز

انگلینڈ کے لیجنڈری فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کا ٹریلر نیٹ فلیکس پر ریلیز کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیوڈ بیکھم کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم چار حصوں میں ریلیز کی جائے گی۔

اس فلم میں انکی زندگی اور فٹبال کیریئر سے متعلق معاملات دکھائے جائیں گے۔

تاہم بیکھم کے نام سے سیریز 4 اکتوبر سے نیٹ فلکس پر دیکھی جاسکتی ہے۔

اس فلم کے ٹریلر میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا کلب جوائن کرنے سے قبل ایک ننھے اور پھر نوجوان بیکھم کو دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر  انہیں یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ میں نے اسکول میں بہتر انداز میں تعلیم تو حاصل نہیں کی البتہ میری خواہش تھی کہ میں فٹبال کھیلوں۔

ٹریلر میں ڈیوڈ بیکھم کی اہلیہ وکٹوریہ بیکھم کو بھی دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سیریز میں ڈیوڈ بیکھم کے ایک کھلاڑی سے لے کر اسٹار اور پھر میڈیا سینسیشن بننے تک کا سفر دکھایا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں