بیرون ملک نوکری کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیزوانسانی وسائل کی ترقی جواد سہراب ملک نے کہا کہ عوامی خدمت کی فوری فراہمی کے لیے کسی بھی پالیسی کا موثر نفاذ بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے تمام ممبران ملک کی افرادی قوت کی برآمد کو بڑھانے کے لیے مربوط اور قابل عمل روڈ میپ پر غور و فکر کریں تاکہ ایسی پالیسی کی تشکیل ممکن ہو جو قابل حصول ہو جو سارے مقاصد سے ہم آہنگ ہو۔
جواد سہراب ملک نے کہا کہ روڈ میپ میں عوام کو سہولیات کی بروقت فراہمی کے لیے متوقع ٹھوس نتائج کے ساتھ ساتھ ٹائم لائنز کا بھی تعین کیا جائے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ جن ممالک میں ہماری افرادی قوت کے لیے روزگار کے روشن امکانات ہیں وہاں کے تقاضوں کو پورا کرنے اور متقاضی مہارت اور صلاحیت پیدا کرنے کے لیے استعداد کو بڑھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
جواد سہراب ملک نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیرون ملک منتقل ہونے والی افرادی قوت کو درپیش تمام رکاوٹوں کا فوری تدارک کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل دے۔
انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ وزارتوں کو افرادی قوت کہ ایکسپورٹس کے حوالے سے حکومت کی سنجیدگی سے آگاہ کیا جائے، اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















