قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے سخت سفری شیڈول کی وجہ سے کارکردگی میں فرق آیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی ہیڈکوارٹر لاہور میں چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی زیر صدارت ایشیا کپ کے ریویو کے لیے اہم اجلاس ہوا جس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔
اجلاس میں مکی آرتھر اور بولنگ کوچ مورنے مورکل نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔
اجلاس میں کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کی شکست کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ سے پہلے جیت رہے تھے ،کھلاڑیوں کے سخت سفری شیڈول کی وجہ سے کارکردگی میں فرق آیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات سچ ہے ہمارے اسپنرز نے اچھی بولنگ نہیں کی لیکن ہماری ٹیم بہترین کومبینیشن ہے۔
ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا کہ اہم فاسٹ بولر کی انجری سے بھارت اور سری لنکا کے خلاف اچھا نہیں کھیل سکے تھے۔ ورک لوڈ اور کھلاڑیوں کی فٹنس اہم مسائل رہے۔
مکی آرتھر نے کہا کہ ٹیم ورلڈ کپ میں بہتر پلاننگ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















