Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات کی تیاریاں کی جائیں؛ الیکشن کمیشن نے حکم دیدیا

الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ ملک میں انتخابات کی تیاریاں کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز اور چیف کمشنر اسلام آباد کو الیکشن کمیشن نے خط لکھا ہے۔

خط کے متن میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئین کے تحت تمام انتظامی افسران الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں، چیف سیکریٹریز انتخابات کی تیاریوں میں الیکشن کمیشن کی معاونت کریں، ملک کے تمام اضلاع ڈپٹی کمشنرز کو ضلعی الیکشن کمیشن سےرابطے کی ہدایت دی جائے، پورے ملک میں انتظامی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے، حساس اور غیر حساس الیکشن میٹریل رکھنے کیلئے محفوظ اور مناسب جگہیں فراہم کی جائیں، الیکشن میٹریل میں ریٹرننگ افسران کو فراہم کیے جانے والے ٹیبلیٹس کی حفاظت یقینی بنائی جائے، الیکشن میٹریل جن مقامات پر رکھا جائے وہاں بہترین سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں