Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی جڑوں میں شامل ہے ، مرتضیٰ سولنگی

مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی جڑوں میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے انٹرنیشنل پیس فیسٹیول 2023ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 22 سال قبل 2001ءمیں اقوام متحدہ نے عالمی یوم امن منانے کا اعلان کیا، 2023ءمیں عالمی انسانی حقوق کنونشن کے 75 سال بھی مکمل ہو رہے ہیں جو ایک اہم سنگ میل ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نیکٹا نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک ملک کے اندر انتہاءپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے اور امن دشمن عوامل پر غور کیا۔

 نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے یہ بھی کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کی جڑوں میں شامل ہے جبکہ امن دشمن محرکات میں ایک اہم عنصر انتہاءپسندی ہے اور پرتشدد انتہاءپسندی دہشت گردی کو جنم دیتی ہے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی 11 اگست کی تقریر میں اقلیتوں کے حقوق کی بھرپور طریقے سے وضاحت کر دی تھی کہ تمام پاکستانی برابر ہیں اور مساوات کا فروغ انتہاءپسندی کے خلاف سب سے بڑا ہتھیار ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام شہریوں کو برابر حقوق حاصل ہیں اور اسلام بھی انسانیت سے حسن سلوک کا درس دیتا ہے جبکہ انتہاءپسندی کے خلاف جدوجہد ہماری اقدار میں شامل ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان کی طاقت ہمارا تنوع ہے اور امن دشمن عناصر ہماری اس طاقت کو کمزوری میں بدلنا چاہتے ہیں،ریاست سے وفاداری کا تقاضا ہے کہ کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ رکھا جائے۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ  ریاست کے تمام شہریوں کو برابر حقوق حاصل ہیں، ہمیں تعصبات کو ختم کرنا ہوگا، اسی جذبے سے پاکستان کی طاقت کھل کر سامنے آئے گی اور کوئی اس ملک کو کمزور نہیں کر سکے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں