Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، 2 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ہونے والی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دتہ خیل میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی آبادیوں کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائی کا خیرمقدم کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دتہ خیل میں دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں