پاکستان پیپلز پارٹی کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عام انتخابات سے متعلق اعلان پر تحفظات برقرار ہیں۔
ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کر کے انہیں الیکشن کمیشن کے اعلان پر تحفظات سے آگاہ کر دیا جس کے بعد قیادت نے پارٹی سے مشاورت اور مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی پر ہوگا جس میں الیکشن کمیشن کے اعلان پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا اعلان خلاف آئین اور قابلِ قبول نہیں ہے، پارٹی کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کی امید تھی، الیکشن کمیشن کو تاریخ اور شیڈول کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق الیکشن نہ کروانے پر جوابدہ ہونا پڑے گا، مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس عوام میں جانے اور عدلیہ سے رجوع سمیت مختلف آپشنز پر غور کرے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















