Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی مہنگی ہونے کے اصل ذمہ دارنواز اورشہباز شریف ہیں، پرویز الہی

سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے کے اصل ذمہ دارنوازشریف اورشہباز شریف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پرسابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی  نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے کے اصل ذمہ دار نواز اور شہباز شریف ہیں، آج مہنگائی سے مڈل کلاس طبقہ ختم ہو چکا ہے۔

پرویز الہی نے کہا کہ جیل کا کھانا دیا جا رہا ہے جس سے طبیعت اچھی نہیں رہتی، پہلے ڈاکٹر کی سہولت تھی اب اس میں بھی مسائل ہیں۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس تور پھوڑ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت پہنچایا گیا۔

پرویزالہیٰ کو جوڈیشل ریمانڈ کے مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں