Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان کی بھانجی بھی فلموں میں انٹری کیلئے تیار

بالی وڈ کے سپر اسٹارسلمان خان کی بھانجی علیزے اگنی ہوتری بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں انٹری کیلئے تیار ہیں۔

گزشتہ چند دنوں میں سوشل میڈیا پر فیری نامی ٹائٹل کی تصویر کے ساتھ کئی مشہور شخصیات نے خفیہ پوسٹس شیئر کی ہیں۔ اگرچہ ان میں سے کسی نے بھی اس بارے میں تفصیلات ظاہر نہیں کی کہ یہ پروجیکٹ کیا ہے یا اس میں کون کون شامل ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اس ہفتے کے آخر میں اس حوالے سے اعلان کریں گے، قیاس آرئیاں کی جا رہی ہیں کہ  فیری ایک نئے پروجیکٹ کا ٹائٹل ہے ،جس میں دبنگ سپر اسٹار کی بھانجی علیزے اگنی ہوتری کام کریں گی۔

ذرائع کے مطابق  فیری کی کاسٹ میں صرف علیزے کا نا م سامنے آیا ہے تاہم  ہدایت کار، شوٹنگ کی تاریخوں اور باقی کاسٹ سمیت دیگر تمام تفصیلات کو اعلان تک خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

کہاجارہا ہے کہ  اگرچہ فی الحال اس منصوبے کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے، فیری ایک مکمل فیچر فلم ہوگی جس کا اعلان اس اتوارسلمان خان کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ali (@alizehagnihotri)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں