Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی گرفتاری ہو گئی

پشاور میں معروف ریسٹورنٹ نثار چرسی تکہ کے مالک کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے نمک منڈی فوڈ اسٹریٹ میں روایتی چرسی تکہ کے ایک مشور ریسٹورنٹ کے مالک کو غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔

نثار خان کے خلاف مقدمہ تھانہ شاہ قبول میں پی پی سی دفعہ 294 کے تحت درج کیا گیا۔

 

 

پولیس کے مطابق نثار خان کے ریسٹورنٹ پر ملکی اور غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں روایتی کھانے کے لیے آتے ہیں اور اکثر غیر ملکی سیاحوں خصوصاَ خواتین کے ساتھ بات چیت اور مذاق بھی کرتے رہتے ہیں اور ساتھ ہی ویڈیوز بھی بنا لیتے ہیں۔

پولیس کے مطابق نثار خان ٹک ٹاک پر بھی سرگرم ہیں اور انہی ویڈیو کے ساتھ میوزک لگا کر ٹک ٹاک پر شئیر کرتے رہتے ہیں۔

 ایف آئی ار کے مطابق نثار خان کے خلاف عوامی شکایات بھی موصول ہوئی تھیں جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ نثار خان اپنے ریسٹونٹ میں غیرملکی سیاحوں کے ساتھ کھلے عام نازیبا حرکات کرتے ہیں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں