پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی کے لیے چلنے والی ریل گاڑی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شالیمار ایکسپریس خسارے میں چل رہی تھی، یہی وجہ ہے کہ پاکستان ریلوے نے اسے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مطلوبہ آمدن نہ ملنے پر انتظامیہ نے ٹرین بند کرنے کا فیصلہ کیا ، شالیمار ایکسپریس کا 20 لاکھ روپے روز کا خسارہ تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہے۔



















