Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وائرل؛ شعیب ابراہیم اور دپیکا ککڑ نے بالآخر بیٹے کا چہرہ دیکھا دیا

بھارتی انڈسٹری کے نامور اداکار اور رئیلٹی شو اسٹار شعیب ابراہیم اور ان کی اہلیہ اداکارہ  دپیکا ککڑ نے پہلی بار اپنے بیٹے روحان کا چہرہ شیئر کیا ۔

شعیب ابراہیم اور دپیکا ککڑ کے ہاں رواں سال 21 جون کو بیٹے روحان کی پیدائش ہوئی تھی، اب وہ تین ماہ کاہوگیا ہے  جس کی خوشی میں انہوں نے روحان کی تصویر فینز کیلئے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

اداکار جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ لگائی اور اپنے یوٹیوب چینل پر بھی بیٹے کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Ibrahim (@shoaib2087)

اپنی یوٹیوب ویڈیو میں روحان کے چہرے کو ظاہر کرتے ہوئے شعیب نے کہا کہ انہوں نے تین ماہ تک انتظار کیا کیونکہ خاندان کے بزرگ یہ چاہتے تھے۔ انہوں نے اپنے مداحوں اور پیروکاروں سے بھی کہا کہ وہ روحان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ پورے خاندان نے کیک کاٹ کر ایک دوسرے کوکھلایا اور اس لمحے کا جشن منایا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں