نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بھارت نےکینیڈاکی سرزمین پرانسانیت کا قتل کیا، بھارت کا یہ رویہ پوری دنیا کو جنگ میں دھکیل دےگا۔
نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہندوتواکےسیاسی ایجنڈےکےپیچھے گھناؤنی سازش چھپی ہوئی ہے، بلوچستان میں قتل و غارت میں براہ راست بھارت ملوث ہے۔ کلبھوشن یادیوکی صورت میں بھارتی جاسوس سب کےسامنےہے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نےبطورریاست کینیڈین سرزمین پرانکے شہری کو قتل کیا، ہندتواکاایجنڈا خطےاوردنیاکوجنگ کی آگ کے شعلوں میں لپیٹ رہا ہے۔ بھارت نے جوکیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ توانائی کےشعبے میں اصلاحات کی جارہی ہیں، آنےوالےدنوں میں بجلی کے بلز میں کمی متوقع ہے، پسےہوئےطبقات کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے، معاشی بحالی سے متعلق بھی اجلاس میں بات کی جائےگی، معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کیےجارہےہیں۔
انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایم ڈی نےاس حوالےسےخوشگوارحیرت کااظہارکیا، حکومت نےڈالرذخیرہ کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کی ہے، موسمیاتی تبدیلی، اسلاموفوبیا کے معاملےپربات ہوگی، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم ڈھارہا ہے۔
نگراں وزیراعظم نے مذید کہا کہ کشمیرکےمعاملےپرعالمی سطح پراپنامؤقف پیش کرتےہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہے، کشمیری بھارتی ظلم کا مقابلہ کررہے ہیں، پاکستان میں کوئی بھی حکومت ہو کشمیرپرایک مؤقف ہونا چاہیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















