Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیرونی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر یوایس پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ امریکا کے کارپوریٹ سیکٹرکو پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ اور نتیجہ خیزتعلقات کو مزید بڑھانے کےلئے طریقے پرغورکرنا چاہیے۔

انوار الحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی معیشت کے تمام شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت کی توجہ کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے پر مرکو ز ہے اوراس سلسلہ میں تمام تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

انوار الحق کاکڑ نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاری کے نظام پر یقین رکھتی ہے اور اس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے،ان کا اعتماد بڑھانے، زراعت ، آئی ٹی ، معدنیات ، کان کنی اور توانائی کے ترجیحی شعبوں میں منصوبوں پرعملدرآمد کو تیزکرنے کے لئے خصوصی سرمایہ کاری کونسل تشکیل دی ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سرمایہ کاری کے لئے خاص طور پر زراعت، فارما سیوٹیکل ، صحت سمیت مختلف شعبوں اور ڈیجیٹل بینکنگ کی نشاندہی کی جہاں امریکی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھا سکتی ہے۔

کونسل کی صدر ایسپیرانزہ جیلالیان نے نگران وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ امریکا پاکستان بزنسل کونسل حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری کے لئے مواقع کی تلاش کے لئے رابطے جاری رکھے گی۔

اس موقع پر وفد کے اراکین نے نگران وزیراعظم کو پاکستان میں اپنے کاروبار اور پاکستانی مارکیٹ میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں