چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی کو اسلحہ و منشیات سے پاک رکھیں۔
تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر نیاز کی زیر صدارت قائد اعظم یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا اجلاس ہوا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بحثیت رکن اجلاس میں شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی سنڈیکیٹ اجلاس میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا، طلبا یونین کی بحالی کی راۓ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے دی جس پر طلبا یونین کو بحال کرکے قواعد طے کرنے کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
چیف جسٹس نے یونیورسٹی میں اسلحہ بردار پولیس، رینجرز اور سکیورٹی کی موجودگی پر ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ یونیورسٹی کو اسلحہ و منشیات سے پاک رکھیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے مزید کہا کہ یونین غیر جماعتی ہو، فرقہ واریت، لسانی تقسیم سے پاک ہو، قائداعظم یونیورسٹی کے پہلے قانون میں یونین موجود تھی، کسی کو بھی یونیورسٹی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہ دیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















