Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نےالیکشنز ایکٹ رولز میں مجوزہ ترامیم جاری کردیں

الیکشن کمیشن نے الیکشنز ایکٹ رولز میں مجوزہ ترامیم جاری کردیں، الیکشن کمیشن نے رولز کی 23 شقوں میں ترامیم تجویز کیں۔

الیکشنز ایکٹ کے رولز کی مجوزہ ترامیم پر سٹیک ہولڈرز سے 7 اکتوبر تک تجاویز طلب کرلیں، ترمیم کے مطابق ریٹرننگ افسران متعلقہ حلقوں کے نتائج رات 2بجے تک تیار کرینگے، رات دو بجےتک نتائج مرتب نہ ہونے پر آر او موصول نتائج سے الیکشن کمیشن کوآگاہ کرینگے۔

مجوزہ ترامیم کے مطابق رہ جانے والے پولنگ اسٹیشنز کے نتائج صبح 10 بجے تک مکمل کئے جاسکیں گے، ریٹرننگ افسر نتائج کی تاخیر پر تحریری طور پر الیکشن کمیشن کو آگاہ کریگا، پول ڈے کے بعد موصول ہونے والے پوسٹل بیلٹ پیپرز کو گنتی میں شامل نہیں کیا جائیگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ترمیم میں کہا گیا کہ الیکشن ٹربیونلز کسی پٹیشن کا فیصلہ 180 روز میں کرسکیں گے، مقررہ مدت سے زائد وقت پر سماعت کا خرچہ 10 سے 50 ہزار روپے متعلقہ فریق ادا کریگا، الیکشن ٹربیونلز 3 دن سے زیادہ سماعت ملتوی نہیں کرسکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات پر نگرانی سخت کردی، ترمیم میں کہا گیاکہ سیاسی جماعتوں کے سربراہان انٹراپارٹی الیکشنز کا شیڈول جاری کرینگے، سیاسی جماعت کا سربراہ انٹرا پارٹی الیکشن سے 15 روز پہلے شیڈول الیکشن کمیشن کو دےگا، انٹراپارٹی الیکشنز کے 7 روز بعد مکمل رپورٹ اور سرٹیفیکٹ الیکشن کمیشن کو دی جائے گی، سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی الیکشنز کی ووٹر لسٹ،تصدیق اور نامزدگی کا مکمل عمل الیکشن کمیشن کو فراہم کرینگی۔

الیکشن کمیشن کی مجوزہ ترمیم کے مطابق سیاسی جماعتیں انٹراپارٹی انتخابات کی مکمل رپورٹ اپنی ویب سائٹس پر جاری کرینگی،  الیکشن کمیشن نے گوشواروں سے متعلق فارم کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ امیدوار و ارکان پارلیمان اپنے گوشواروں میں اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات فراہم کرینگے، زمین جائیداد،رقم اور دیگر اثاثوں کی مکمل تفصیلات جمع کرانا ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے 5 نئے فارم بھی جاری کر دیے، ترمیم شدہ رولز پر 15 روز میں اعتراضات دائر کیے جا سکیں گے، امیدواروں کے لیے الیکشن اخراجات کے لیے بینک اکاونٹ سے متعلق رولز میں تبدیلی کر دی گئی۔

امیدوار کو انتخابی اخراجات کے لیے الگ بینک اکاونٹ کھولنا ہو گا، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار کا مشترکہ اکاؤنٹ قابل قبول نہ ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں