Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ سنگیتا نے بیٹیوں کی جلد شادی کرنے کی اہم وجہ بتادی

پاکستان کی معروف اداکارہ سنگیتا نے بیٹیوں کی جلد شادی کرنے کی اہم وجہ بتادی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ سنگیتا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میری تینوں بیٹیوں کی شادیاں مکمل طور پر ارینج میرج تھیں جس کیلئے دامادوں کو پسند میں نے خود کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پہلی بیٹی کی شادی 14 سال کی عمر میں کی، 15 سال کی عمر میں بیٹی ماں بن گئی تھی۔

  سنگیتا نے کہا کہ دوسری بیٹی کی شادی 16 سال کی عمر میں لگتے ہی کردی تھی، اس کے اب 5 بچے ہیں جو بڑے ہوکر اس جیسے ہی لگتے ہیں۔

  اداکارہ نے بیٹیوں کی جلد شادی کردینے سے متعلق وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں چونکہ کام کرتی تھی تو اس دوران گھر میں بیٹیاں اکیلی رہ جاتی تھیں، میں ان کیلئے خوفزدہ رہتی تھی۔

انٹرویو کے دوران اداکارہ سے چھوٹی عمر میں بیٹیوں کی شادی کے تجربے سے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ چھوٹی عمر کی لڑکیاں ایڈجسٹ کرجاتی ہیں جو لڑکیاں بہت عمر کی ہوجائیں مثلاً 25 یا 26 سال کی ہوجائیں تو پھر وہ شوہروں کے ساتھ مشکل سے سیٹ ہوتی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں