Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم جوان کے ڈائیلاگ رائٹر نے شاہ رخ خان کی تعریفوں کے پُل باندھ

فلم جوان کے ڈائیلاگ رائٹر نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

تاہم شاہ رخ نے بھی اتنی ہی گرم جوشی کے ساتھ جواب دیا۔

ٹوئٹر پر فلم جوان کے ڈائیلاگ رائٹر سُمت اروڑا نے فلم جوان کے لیے ڈائیلاگ لکھنے کے اپنے تجربے کو پوسٹ کے ذریعے شیئر کیا۔

سُمت اروڑا نے اپنی پوسٹ میں شاہ رخ خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بالی وڈ کا زندہ بندہ کہا۔

سُمت نے شاہ رخ خان کو انتہائی نفیس اور سب کی عزت کرنے والا شخص قرار دیا اور کہا کہ میں نے شاہ رخ خان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں  یہ بھی لکھا کہ میں شاہ رخ خان کے بارے میں پہلے ہی بہت کچھ کہہ چکا ہوں، نہیں جانتا کہ ان کے بارے میں مزید کچھ لکھوں گا کہ نہیں؟

 البتہ اتنا ضرور کہنا چاہتا ہوں کہ وہ ایک جادوگر شخص ہیں۔

اپنی پوسٹ کے اختتام پر سُمت نے لکھا کہ میں اپنی پوسٹ یہیں ختم کردیتا ہوں ورنہ آپ لوگ کہیں گے کہ اتنا طویل لکھ دیتا ہے۔

شاہ رخ خان بھی سُمت اروڑا کی اس پوسٹ کا جواب دینے میں پیش پیش رہے اور کہا کہ “ابھی بھی لمبا ہی لکھا ہے۔”

واضح رہے اداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ جوان کو کامیاب بنانے میں آپ اس کا ستون رہے ہیں اور آپکے ڈائیلاگز نے فلم کو یادگار بنادیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں