نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر انٹرویو دیتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق نے کہا کہ نگراں حکومت کو معاشی عدم استحکام کی صورتحال پر گہری تشویش ہے،اس وقت یہ کافی حد تک قابو میں ہے۔یہ وہ چیز ہے جس کی ہم مکمل اور قانونی طور پر نگرانی کرتے ہیں جبکہ جب استحکام کی بات آتی ہے تو ہم اس حوالہ سے اقدامات اٹھانے کے ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک افغانستان کی ڈی فیکٹو حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا لیکن ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم اس میں کامیاب ہو جائیں گے۔
انوار الحق نے کہا کہ ہمارے پاس پورے خطے کے بارے میں ایک وسیع نقطہ نظر ہےلیکن یہ روزمرہ کے واقعات بعض اوقات ہمارے تعلقات کو خراب اور پیچیدہ بنا دیتے ہیں لیکن ہم اسے اس طریقے سے منظم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو دونوں کے لئے باہمی طور پر فائدہ مند ہو۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق نے مزید کہا کہ انتخابات کے عمل میں معاونت حکومت کے اولین فرائض میں سے ایک ہے،ہم انتخابی عمل کی مدد اور حمایت کریں گے اور ساتھ معاشی بحالی کے منصوبے پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















