مصر جانے والے پاکستانیوں کے لئے اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے مصر جانے والے مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مصر جانے والے مسافر پولیو ویکسینیشن کا بین الاقوامی سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں، پولیو ویکسین، او پی وی یا آئی پی وی دونوں قابلِ قبول ہیں۔
خیال رہے کہ مصر نے پاکستان، افغانستان، ملاوی، موزمبیق اور کانگو سے آنے والے مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















