Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محمد مبین جمانی کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا اہم اجلاس

نگران صوبائی وزیر بلدیات، ہاؤسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات سندھ محمد مبین جمانی کی زیر صدارت ڈپٹی کمیشنر آفس سکھر میں محکمہ بلدیات کا اہم اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں نگران صوبائی وزیر کو سکھر میں محکمہ بلدیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، سکھر اور خیرپور میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے بھی آگاہی دی۔

اجلاس میں نگران صوبائی وزیر کو سکھر میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمیشنر سکھر فیاض احمد مہیسر، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر  شاہ، وائس چیئرمین اختر مہر، ڈپٹی مئیر سکھر ڈاکٹر ارشد مبین، محکمہ بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و بحالیات کے تمام افسران و دیگر بھی موجود تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں