کراچی: ہوا کا رخ بدل گیا ہے، شہر میں شمال مغربی گرد آلود ہواؤں کا راج ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ 36 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد تک رہے گا جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ ، سکھر، خیر پور، شہید بینظیر آباد میں پارہ 36 سے 39 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ حیدرآباد، میر پور خاص، مٹھی میں درجہ حرارت 34 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بدین، ٹھٹھہ، سجاول میں پارہ 33 سے 35 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے بھر میں مطلع صاف رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















