Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رانا ثناء اللہ نے نگران وزیر داخلہ کے بیان کو “حد سے تجاوز” قرار دیدیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان کو “حد سے تجاوز” قرار دے دیا۔

رانا ثناء اللہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سرفراز بگٹی صاحب بیان دینے سے پہلے وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں، نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک کے ساتھ اور عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی، نواز شریف پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور نیچے عوام کی فورس ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز بگٹی نواز شریف کے بارے میں بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں، نواز شریف جیلوں اور فورس کا سامنا کرچکے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ نواز شریف کی فکر چھوڑیں اپنے کام پر توجہ دیں، نواز شریف کو ایئرپورٹ سے 21 اکتوبر کو کہاں جانا ہے یہ وزیرِ داخلہ وفاق کا فیصلہ نہیں ہوگا یہ عوام کا فیصلہ ہو گا۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف ہمیشہ کی طرح عدالتوں میں قانون کے مطابق تقاضے پورے کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں