Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کو اب تک کا بڑا دھچکا لگ گیا

پاکستان تحریک انصاف کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا خواتین کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید سمیت 4 خواتین کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق صنم جاوید سمیت پی ٹی آئی کی چاروں خواتین رہنماؤں کو جناح ہاؤس پر حملے کے دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

صنم جاوید کے ساتھ دوبارہ گرفتار ہونے والوں میں افشاں طارق، آشمہ شجاع اور شاہ نور شامل ہیں، چاروں خواتین کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت پر کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں