سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت 2 اکتوبر کو سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں 2 اکتوبر کو آئندہ سماعت بھی اوپن کورٹ میں ہوگی۔
پراسیکیوٹرز نے حساس معلومات اور دستاویزات کے باعث ان کیمرا پروسیڈنگ کی استدعا کر رکھی ہے، عدالت نے کہا کہ اس متعلق باقاعدہ درخواست دائر کی جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹرز نے سائفر کیس میں ضمانت درخواست پر ان کیمرا سماعت کی استدعا کی اور بتایا کہ اس کیس میں حساس نوعیت کی معلومات اور دستاویزات ہیں، ٹرائل کورٹ میں بھی درخواست ضمانت پر اِن کیمرہ سماعت ہوئی تھی اور غیرمتعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا تھا تاہم پٹیشنر کے وکلاء نے اوپن کورٹ میں اپنے دلائل دیے تھے۔
عدالت نے کہا درخواست گزار کے وکیل کو بھی پراسیکیوشن کی جانب سے ان کیمرا کارروائی کی استدعا پر کوئی اعتراض نہیں،پراسیکیوشن چاہے تو درخواست ضمانت پر اِن کیمرہ سماعت کیلئے الگ سے درخواست دے سکتی ہے، عدالت نے کیس کی سماعت 2 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















