Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرینیتی اور راگھو چڈھا کی شادی کی تقریب کی ویڈیوز وائرل

بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاست داں راگھو چڈھا کی شادی کی تقریب کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ پرینیتی کو ڈانس کرتے ہوئے انٹری دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ہی نہیں بلکہ ایک ویڈیو میں دولہا راگھو چڈھا اور دلنہیا پرینیتی چوپڑا کو شادی کی تقریب کے بعد ڈانس کرتے ہوئے اسٹیج سے نیچے اُتر کر آتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

جبکہ ایک ویڈیو میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو شوہر راگھو چڈھا کے والدین سے پر جوش انداز میں گلے ملتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستداں راگھو چڈھا 24 ستمبر کو اُدے پور میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں