لیجنڈری سپر اسٹار دلیپ کمار انڈسٹری کے سب سے مشہور اداکاروں میں سے ایک تھے۔ وہ دو سال قبل 7 جولائی 2021 کو 98 سال کی عمر میں طویل علالت سے لڑنے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
حال ہی میں بگ بی، امیتابھ بچن نے بتایا ہے کہ دلیپ کمار کا سب سے بڑا مداح کون ہے؟
‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے 15ویں سیزن کی 31ویں قسط 26 ستمبر کو نشر ہوئی جس دوران میزبان امیتابھ بچن نے دلیپ کمار کے بارے میں بات کی۔
امیتابھ بچن نے پہلا راؤنڈ کھیل کر ایپی سوڈ کا آغاز کیا جو ہریانہ کی پنکی نے جیتا۔ وہ بگ بی کے سامنے ہاٹ سیٹ پر بیٹھی اور اپنا تعارف ایک گھریلو خاتون کے طور پر کرایا۔ کھیل کے دوران بالی ووڈ سپر اسٹار نے دلیپ کمار کو یاد کیا۔
پنکی 12,50,000 روپے کے سوال پر پھنس گئی۔ اس کے پاس بھی کوئی لائف لائن باقی نہیں تھی اور سوال یہ تھا کہ یوسف خان نے دلیپ کمار کا نام لینے سے پہلے ان میں سے کون سا نام تجویز کیا تھا؟ جب پنکی نے کہا کہ وہ جواب کے بارے میں یقین نہیں رکھتی ہیں۔
اس موقع پر امیتابھ بچن نے جواب دیا کہ وہ بھی دلیپ کمار کے سب سے بڑے مداح ہونے کے باوجود یہ نہیں جانتے۔ بگ بی نے کہا، “ہم سے بڑا شاید ہی کوئی فین ہوگا دلیپ کمار کا دنیا بھر میں، لیکن یہ ہم کو بھی نہیں معلوم ہے”۔
اس کے بعد امیتابھ بچن نے سب کو بتایا کہ جب دلیپ کمار کو ایک فلم کے لیے بورڈ میں لیا گیا تو انھیں اپنے لیے اسکرین کا نام منتخب کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ انہیں تین نام تجویز کیے گئے جن میں واسودیو، دلیپ کمار اور جہانگیر تھے۔
بگ بی نے مزید کہا، “میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں اور میں نے ہمیشہ محسوس کیا کہ جب بھی کوئی بھارت کی فلمی تاریخ لکھے گا، وہ دلیپ کمار سے پہلے اور دلیپ کمار کے بعد ہوگا۔ وہ ایک ناقابل یقین انسان اور ایک فنکار تھے۔”
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















