Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پریانکا چوپڑا کی والدہ نے پرینیتی کو شادی پر کیا تحفہ دیا؟

بالی وڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا اور بھائی سدھارتھ چوپڑا کو اُدے ایئر پورٹ پر پہنچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا اور بھائی سدھارتھ چوپڑا پرینیتی کی شادی میں شرکت کے بعد ممبئی واپسی کے لیے جب ایئر پورٹ پہنچیں تو پاپارازی فوٹوگرافرز نے ان سے اداکارہ پرینکا کی پرینیتی کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ دریافت کر لی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

اداکارہ پرینکا کی والدہ نے سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کی بیٹی پریانکا کام میں مصروف ہیں۔

یہ ہی نہیں بلکہ فوٹو گرافرز نے ایک اور سوال کیا کہ آپ نے پرینیتی اور راگھو کو شادی پر تحفے میں کیا دیا ہے؟

اداکارہ کی والدہ نے اس سوال کا جواب مسکراتے ہوئے دیا اور بتایا کہ انہوں نے اپنی بھتیجی پرینیتی کو کچھ بھی نہیں دیا۔

بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے پرینیتی کو شادی کا تحفہ نہ دینے کی وضاحت دی اور بتایا کہ پرینیتی اور راگھو نے کچھ بھی لینے سے انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے اداکارہ پریانکا کی والدہ مدھو چوپڑا نے کہا کہ میں نے اُنہیں صرف بہت ساری دعائیں دی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں