Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم ’جیلر‘ کے لیے پہلا انتخاب رجنی کانت نہیں تھے، حقیقت سامنے آ گئی

بھارت کے معروف اداکار رجنی کانت فلم ’جیلر‘ کے لیے ہدایت کار کا پہلا انتخاب نہیں تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ باک آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہے۔

کیا یہ کوئی جانتا ہے کہ ہدایت کار نیلسن دلیپ کمار کے لیے اداکار رجنی کانت پہلی ترجیح نہیں تھے بلکہ کوئی اور اداکار تھا۔

ہدایت کار جس اداکار کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے، اُس نے واضح طور پر منع کرنے کے بجائے فلم جیلر میں کام کرنے کا فیصلہ طویل کر دیا تھا۔

نیلسن دلیپ کمار فلم جیلر میں چرن جیوی کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

چرن جیوی نے ہدایت کار کو فلم پیشکش پر صاف الفاظ میں منع نہیں بلکہ اسے یہ کہہ کر درمیان میں لٹکادیا ’چلو بعد میں دیکھتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ فلم جیلر نے دنیا بھر میں 650 کروڑ کا بزنس کیا، اس نے ملائیشیا میں شاہ رخ خان کی فلم ’دل والے‘ کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں