Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول راوی روڈ کا اچانک دورہ کیا۔

حکومتی ہدایات کے باوجود آشوب چشم کے شکار طلبہ و طالبات کی اسکولوں میں حاضری پر محسن نقوی نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری اسکول کو فوری طور پر اسکول طلب کرلیا جبکہ پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں کل جمعرات اور ہفتہ کی چھٹی دینے کی ہدایت بھی جاری کی۔

طالبات نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اسکول میں روشنی اور پنکھے کم ہونے کی شکایت کی۔

محسن نقوی نے کل جمعرات کو نجی اور سرکاری اسکولوں میں عام تعطیل کا حکم دیا جبکہ جمعہ کے روز عید النبی کی چھٹی ہوگی۔

ہفتہ اتوار کی ہفتہ وار چھٹیوں کے بعد دوبارہ پیر کو اسکول کھلے گا۔

پیر کے دن تمام اسکولوں کے باہر بچوں کو داخلے کے وقت اساتذہ چیک کریں گے، جن بچوں میں آشوب چشم کی شکایت ہوئی انکو واپس گھروں کو بھیج دیا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں