Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن سے قبل رانا ثنا اللہ نے بڑا سرپرائز دیدیا

سابق وفاقی وزیر داخلہ و مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل کسی جماعت کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے اور پھر مینار پاکستان جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن مہم کا آغاز مینار پاکستان سے ہوگا، مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا جس سے نواز شریف خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کیسز جھوٹے پر مبنی ہیں، 2018 میں جو نواز شریف کے ساتھ کیا گیا ہم اس کے حق میں نہیں ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں