Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کے لئے ایک اور بُری خبر

پاکستانی عوام کے لئے ایک اور بُری خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی شرح نے شہریوں سے احتجاج کرنے کی سکت بھی چھین لی ہے۔

شہریوں کیلئے سبزیوں، دالوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی خریداری بھی بساط سے باہر ہوتی جا رہی ہے، ملک کی مجموعی آبادی کا 24.3 فیصد حصہ خط غربت سے نیچے چلا گیا ہے۔

ضروریات زندگی کے آگے مجبور شہری اپنے اندر احتجاج کی سکت بھی نہیں رکھتے۔

مہنگائی کی کم و بیش 30 فیصد تک پہنچ جانے والی شرح کے ساتھ گراں فروشوں کی من مانیاں الگ سے ستم ڈھا رہی ہیں۔

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں اس وقت لگ بھگ 80 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کام کر رہے ہیں لیکن عملاً اشیاء کی من مانے نرخوں پر فروخت کا مسئلہ کافی سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں