Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے انتہائی اہم فیصلے کرلیے

حکومت نے دہشتگردی،جرائم، ڈالر،چینی اور کھاد کی اسمگلنگ کے خلاف اہم فیصلے کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غیرقانونی طور پر مقیم 11لاکھ غیرملکیوں کو بے دخل کیا جائے گا، جرائم، ڈالر،چینی اور کھاد کی اسمگلنگ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری ملوث ہیں۔

اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے غیرقانونی طور پرمقیم افغان شہریوں کے بے دخلی پلان کی منظوری دیدی ہے۔

کابینہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے افغانستان سے جانے کے بعد 4 لاکھ افغانی غیرقانونی طور پر پاکستان آئے، 7 لاکھ افغانیوں نے پاکستان میں رہائش کے ثبوت کی تجدید نہیں کروائی گئی۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں غیرقانونی طور پر مقیم اور ویزوں کی تجدید نہ کروانے والوں کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ افغان شہریت اور پروف آف ریذیڈنس کارڈ والوں کو بھی نکالا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز، افغان حکومت کی مشاورت سے پلان کابینہ میں پیش کر دیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں