Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حجاج کی آسانی کیلئے لائیو موبائل ایپ تیار کی جائے گی ، نگران وزیر مذہبی امور

نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ حجاج کی آسانی کیلئے لائیو موبائل ایپ تیار کی جائے گی جس کے ذریعے تمام تفصیلات کا حصول اور ٹریکنگ ممکن ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیرعمر سیف کے ہمراہ منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے حج آئی ٹی سسٹم میں بہتری اور اصلاحات لانے پر اتفاق کیا گیا تاکہ حجاج کرام کو بہتر سے بہتر سہولیات اور شکایات کے ازالہ کے نظام کو تیز تر کیا جائے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ وہ حج آپریش کو مکمل ڈیجیٹلائزڈ اور اینڈ ٹو اینڈ پیپر لیس کرنا چاہتے ہیں۔ تمام حجاج کی آسانی کیلئےلائیو موبائل ایپ تیار کی جائے گی جس میں تمام تفصیلات کا حصول اور ٹریکنگ ممکن ہوگی۔

انیق احمد نے کہا کہ سعودی عرب میں حجاج کی نقل حرکت اور مالیاتی نظام کیلئے کمپوٹرائزڈ نظام تشکیل دیں گے، نجی حج گروپ کے منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو مزید فعال بنایا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی وزیرعمر سیف نے یقین دلایا کہ حجاج کی بہتری کیلئے وزارتِ آئی ٹی اپنا بھرپور تعاون مہیا کرے گی جبکہ نیشنل آئی ٹی بورڈ موجودہ حج انفارمیشن سسٹم کا تفصیلی تجزیہ کے بعد بہتری کی تجاویز دے گا۔

اجلاس میں پنجاب آئی ٹی بورڈ، نیشنل آئی ٹی بورڈ اور وزارتِ مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری حج اور حج آئی ٹی سیل کے نمائندے شریک ہوئے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں