عالمی شہرت یافتہ سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی مشہور تاریخی ترک سیریز کورولوس عثمان کا 5 واں سیزن کب سے نشر ہو گا اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
سیریز میں عثمان کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار براق اوزچیویت نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹریلر جاری کیا، نیا سیزن آئندہ ماہ شروع ہونے جارہا ہے۔
View this post on Instagram
اداکار نے اپنے کردار ’عثمان بے‘ کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی، براق کی جانب سے شیئر کردہ ٹیزر میں بہت سے نئے چہرے اور نئے حریف دیکھے جا سکتے ہیں۔
براق نے اس سیریز کے پانچویں سیزن سے متعلق خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ ماہ 4 اکتوبر سے کورولوس عثمان کے پانچویں سیزن کی پہلی قسط نشر کی جائے گی۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















