حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ممتاز بیگم کی پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے بڑی خدمات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے فلمسٹار ممتاز بیگم کی ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی جس میں ممتاز بیگم اور ذیشان راحیل باری نے حمزہ شہباز کو گلدستہ پیش کیا۔
ممتاز بیگم نے حمزہ شہباز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے مل کر بےحد خوشی ہوئی، شہباز شریف صاحب کی مداح ہوں، کینیڈا گئی تھی تو لاہور کھنڈر تھا اور آج جدید لاہور ہے، دعا ہے مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدار میں آکر ملک کی خدمت کرے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ ممتاز بیگم کو پاکستان میں ویلکم کہتے ہیں، ممتاز بیگم کی پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے بڑی خدمات ہیں۔
ملاقات میں مسلم لیگ ن پنجاب کلچرل ونگ کے صدر سینئر اداکار طاہر انجم اور سابق صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر بھی موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















