Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی اضلاع میں برفباری جبکہ بارشوں سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں اور ہواؤں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے اور اس ضمن میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے ،ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے اور برساتی نالوں کی نگرانی کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طوفان کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں، حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاطی تدابیر کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں