Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دیشا پٹانی اور ٹائیگر شروف کا مونی رائے کے لیے پیغام

بالی وڈ اداکارہ مونی رائے کی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مونی رائے کی سالگرہ کے موقع پر ان کی دوست اور بالی وڈ کی اداکارہ دیشا پٹانی کی جانب سے کچھ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں۔

اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤئنٹ پر اداکارہ مونی رائے کی سالگرہ کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی ساتھ ہی کیپشن میں اپنی دوست مونی کے لیے محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by disha patani (paatni) (@dishapatani)

انسٹاگرام پر دیشا پٹانی کی جانب سے شئیر کی جانے والی ویڈیوز میں اداکارہ دیشا ، اداکارہ مونی اور اداکارہ سونم باجوہ کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں اداکارئیں ایک ساتھ چھٹیاں انجوائے کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں تینوں اداکاروں کو اداکارہ مونی کی سالگرہ انجوائے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ہی نہیں بلکہ بالی وڈ انڈسٹری کے ایک اور اداکار کی جانب سے اداکارہ مونی رائے کو سالگرہ کی مبارک باد دی گئی۔

اداکار ٹائیگر شروف نے اداکارہ مونی کے لیے ٹویٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہیں بہترین انسان قرار دیا۔

PC: Sonali Bendre (Instagram)

اس کے علاوہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور دیگر انڈسٹری کے لوگوں کی جانب سے بھی مونی رائے کو سالگرہ کی مبار باد دی گئیں ساتھ ہی اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

PC: Anushka Sharma (Instagram)

اداکارہ مونی رائے نے 2018 میں ہندوستانی ٹیلی ویژن پر راج کیا۔

بعد ازاں اداکارہ مونی نے اپنی بہترین اداکاری کی بنیاد پر فلم انڈسٹری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔

PC: Sophie Choudry (Instagram)

واضح رہے اداکارہ مونی رائے نے فلم براہمستر میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر بڑی کامیابی حاصل  کر کے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنا لی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں