خام تیل و گیس کی پیداوار سے متعلق اہم خبر آ گئی ہے۔
پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 23 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72ہزار 346 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں یکساں ہے۔
پیوستہ ہفتے میں بھی ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72355 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 23 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2966 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 7.5 فیصد کم ہے۔
پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3208 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 35050 بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 702 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔
پی پی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 11667 بیرل جبکہ گیس 538 ایم ایم سی ایف ڈی، پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 5071 بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 64 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1099 بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 798 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















