Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چترال میں سیکیورٹی فورسزکا کامیاب آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 سہولت کارگرفتار

چترال میں سیکیورٹی فورسزنے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے 4 سہولت کاروں کو گرفتارکرلیا۔

سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے سہولت کاروں کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

سیکیورٹی فورسز نے چترال کے سرحدی قصبے لاچھا گائی میں خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے ایک سہولت کار کے گھر پر چھاپہ مارا۔

دہشتگرد سہولت کار کے گھرمیں چھپایا گیا اسلحہ اورگولہ بارود قبضے میں لے کر دہشتگردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسزکی کارروائی کے دوران 4 مزید سہولتکاربھی گرفتار کیے گئے ہیں، جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

برآمد کیے گئے اسلحے میں 53بنڈل بوناکارڈ، 485 ایس ایم جی گولیاں، 12 میگزین، 64 کلو گرام دھماکا خیز سلیب سمیت دیگر دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں